ایف آئی اے لاہور کا غیر قانونی فارن کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے لاہور نے غیر قانونی فارن کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم لاہور نے نیئر شیخ کی منی ایکسچینج کمپنی لنک انٹرنیشنل کے B-Setup اورگھر پر چھاپہ مارا ہے جس کی وجہ سے بھاری مقدار میں بغیر حساب کتاب کے ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موقعے پر موجود تمام الیکٹرونکس ڈوائسز ایف آئی اے نے ہتھیا لی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزید غیر قانونی، غیرملکی کرنسی کا حوالہ / ہنڈی کا کام کرنے والے شعیب بٹ کے گھر واقع جوہر ٹاؤن لاہور پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ ملزم شعیب بٹ گھر سے غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی و کھاتہ جات بر آمد ہوئے ہیں۔

The post ایف آئی اے لاہور کا غیر قانونی فارن کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email