نیب ٹیم کی آغا سراج کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری

پانچ گھنٹے سے نیب ٹیم کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کہاں ہیں، ابھی کچھ تصدیق نہیں، نیب ٹیم نے موبائل فون لوکیشن کے تحت ریڈ مارا، آغا سراج درانی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز نے اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوائے ایک لیڈی اہلکار کے سوا کسی مرد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، پہلے بھی فیس کیا اب بھی کریں گے۔

آغا شہباز کا کہنا تھا کہ گھر کی تلاشی لے کر کچھ نہیں ملے گا، بغیر سرچ وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے نہیں دوں گا، میرے بابا کئی سالوں سے یہ چیزیں فیس کر رہے ہیں اب بھی کریں گے۔

The post نیب ٹیم کی آغا سراج کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email