خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 ہوگئی  ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 ہوگئی ہے جبکہ  صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔

پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1041 ہوگئی  ہے۔

ہری پور14، مردان 9 اورنوشہرہ میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے102 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

The post خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email