محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ قومی کھلاڑیوں کے ساتھ منائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ  نے اپنی صاحبزادی کی سالگرہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منائی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں ان کی صاحبزادی کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختصر سی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سالگرہ کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، حسن علی اور عماد وسیم بھی  موجود ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بیٹی کو شائقین کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کی سالگرہ کے دن پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔

The post محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ قومی کھلاڑیوں کے ساتھ منائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email