پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کا 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا اور جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا کہ 19 اکتوبر کو سی اے اے میں عام تعطیل ہو گی۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ تعطیل کے دوران لازمی سروس والے شعبے کھلے رہیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 18 اکتوبر سے تمام ایئر پورٹس ٹرمینل بلڈنگ، ہیڈ کوارٹر اور تمام شعبہ جات کے دفاتر کی عمارتیں برقی قمقموں سے سجایا جائے۔ حکومت کی کفالت شعاری کی پالیسی کے تحت اخراجات کم سے کم رکھیں جائیں۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سی اے اے انتظامیہ کے تمام شعبہ جات کے حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

The post پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کا 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email