حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ سڑک کنارے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی صندل خٹک کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں، حریم شاہ گانے پر ڈانس کررہی ہیں جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر شیئر  کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ نے گلابی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں جبکہ وہ اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

The post حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ سڑک کنارے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email