لاڑکانہ : میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

لاڑکانہ بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 49 ہزار 648 امیدواروں نے حصہ لیا، امتحانات دینے والے شاگردوں میں سے 44 ہزار 663 امیدوار پاس جبکہ 4 ہزار 419 فیل قرار پائے۔

سائنس گروپ میں 23 امیدوار کاپی کیس جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 194 امیدواروں کے نتائج روکے گئے ہیں۔ سائنس گروپ میں اے ون گریڈ کے ساتھ پاس ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 79، اے گریڈ میں 14 ہزار 323، بی گریڈ میں 13 ہزار 424 بچے شامل ہیں۔

جنرل گروپ میں 2 امیدوار کاپی کیس جبکہ 341 امیدواروں کو فیس اور کاغذات جمع نہ کروانے پر ان کے نتائج روکے گئے ہیں۔ جنرل گروپ میں کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ کے ساتھ پاس نہیں ہو سکا، اے گریڈ میں پاس ہونے والوں کی تعداد 45 جبکہ بی گریڈ میں 3 سو 39 ہے۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس سال بھی کورونا پالیسی کے تحت میٹرک کے امتحانات میں پروموٹ پالسی لاگو کی گئی تھی۔

The post لاڑکانہ : میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email