گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 431 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید431 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12888 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد 7514 ہوچکی ہے ، آج مزید341 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 434247 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک 6172102 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ، اب تک 463248 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت 21487 مریض زیر علاج ہیں ، 21193 گھروں میں،30 آئسولیشن سینٹرز میں اور264 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 261 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 431 نئے کیسز میں سے140 کا تعلق کراچی سے ہے ، جنوبی 54 ،ضلع شرقی 44 ، کورنگی 21 ، ملیر 12 ، ضلع وسطی 6 اورغربی 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد 77، کشمور 24، لاڑکانہ 19، سانگھڑ 17، تھرپارکر 15، شکارپور 14، دادو 14، نوشہروفیروز 12، سجاول 12، ٹھٹہ 12، میرپورخاص 11، ٹنڈوالہیار 10، جیکب آباد 10، جامشورو 8، سکھر 8، مٹیاری 6، عمرکوٹ 6 ، خیرپور 5 ، گھوٹکی 4 ، بدین 3 اور شہید بینظیرآباد میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 431 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email