چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کے کوارٹرفائنل مقابلے

چیف آف ائر اسٹاف انٹڑنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کے کوارٹڑ فائنل مقابلے ختم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردوں کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم نے ہانک کانگ کے ٹسز کوان لاو کو شکست دےدی ،فرانس کے آگسٹہ ڈوسورڈ نے پاکستان کے فرحان زمان کو شکست دے دی جبکہ  مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے ہانگ کونگ کے ماکس لی کو شکست دےدی  ہے۔

ہانگ کونگ کےہینری لونگ کو واک اوور کے ذریعے سیمی فائنل میں رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

خواتین کے کواٹرفائنل میں مصر کی فیروز ابو الخیر نے سویٹزرلینڈ کی نادیہ فائزر کو شکست دےدی ،مصر کی سلمہ الطیب نے مصر کی ہی فراح مومن کو شکست دےدی، مصر کی نادین کتب نے پاکستان کی سعدیہ گل کو شکست دےدی  جبکہ فرانس کی ماریہ سٹیفن نے پاکستان کی نورالحدہ کو شکست دےدی  ہے۔

واضح رہے کہ مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

The post چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کے کوارٹرفائنل مقابلے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email