حکومت آج واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کرے گی ، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آج واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اندرونی بحران کی صورتحال میں پاکستان کو کون سنجیدہ لے گا؟

انہوں نے کہا کہ غیر اعتمادی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ، ڈالر 171 روپے کا ہو گیا ہے ، جب اندرونی بحران ہوگا اور قرضے دوگنا ہو کر 39.9 ٹریلین روپے ہونگے تو اعتماد کہاں سے آئے گا ، پیپلز پارٹی کے دور میں بیرونی قرضے 15.3  ٹرلین تھے ، اس حکومت میں ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید بجلی کے نرخوں اور ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ، پاکستان سب سے زیادہ بیرونی قرضوں کے ذخائر والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اندرونی بحران، قرضوں اور تباہ کن پالیسیوں سے معیشت کیسے ٹھیک ہوگی ، بیرونی قرضوں اور افراط زر میں اضافے سے فائدہ صرف تباہی سرکار کے دوست احباب اٹھائیں گے۔

 

The post حکومت آج واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کرے گی ، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email