سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی ، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ کے گندم کی قیمتوں والے  بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو شاید گندم کی پیداوار، کھپت اور اس کے پروکیومنٹ کے حوالے سے کچھ معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر صاحب کو علم ہوتا تو  وہ اپنی حکومت کی نالائقی چھپانے کے لیے اس طرح کی بات نہ کرتے ، ملک میں گندم کی کھپت 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن ہے ، گندم کی پیداوار 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن ہے ، 2 کروڑ ٹن گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں زیادہ گندم کی پیداوار  کے باوجود، آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ گورنر صاحب کو نظر نہیں آرہا ، پنجاب میں کس معیار کا آٹا استعمال ہوتا ہے وہ کراچی میں استعمال نہیں ہوتا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں جو فائن آٹا استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت پنجاب میں بھی 70 روپے سے زائد ہے ، سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی ، سندھ میں گندم جاری ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم پروکیومنٹ کا مقصد آخری 5 ماہ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ، سندھ حکومت نے گزشتہ سال اور اس سال بھی دانشمندانہ فیصلے کیے ہیں۔

The post سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی ، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email