کین ولیمسن پاکستان کے خلاف میچ کیلئے فٹ ہوں گے،ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ اس میں  کوئی شک نہیں کین ولیمسن پاکستان کے خلاف میچ کیلئے فٹ ہوں گے، ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے لئے کین ولیمسن وقت پر فٹ ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  گیری اسٹیڈ کین ولیمسن کی انجری کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ کین ولیمسن ٹھیک ہیں انہیں معمولی نوعیت کی ہیم اسٹرنگ انجری ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں جاری بھارتی لیگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

The post کین ولیمسن پاکستان کے خلاف میچ کیلئے فٹ ہوں گے،ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email