قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، حسان خاور

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف  سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بناکر سسٹم کو سبوتاژ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر مختلف شہروں میں سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، ان افراد نے حساس معاملے کو مذاق بنایا اور جان بوجھ کر پاکستان کے ویکسینیشن سسٹم کو متاثر کیا ، بہاولپور، لاہور اور نارووال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حسان خاور نے کہا ہے کہ ملتان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، وہاڑی میں بیگم کلثوم نواز شریف کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کر کے اس کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قومی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لئے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

The post قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email