شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم عہدوں پرتقرریاں جادوٹونےسےکی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین منتخب وزیراعظم کوتقرریوں کا اختیاردیتا ہے ، عمران خان آئینی اورمنتخب وزیراعظم نہیں ، عمران خان سلیکٹڈوزیراعظم ہیں،عوام کامینڈیٹ نہیں ، عمران خان نےنوازشریف کےمینڈیٹ پرڈاکا ڈالا ، نیب سےڈرتی ہوں نہ گرفتاری سے ، درخواست دینےوالےشخص کاچہرہ قوم کودکھاناچاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جعلی مقدمات،جعلی درخواست اورنیب سےنہیں ڈرتی ، مجھےگرفتارکریں تاکہ دنیا کوپتہ چلے آپ سچ سے کتنا ڈرتے ہیں ، دیکھناچاہتی ہوں درخواست دائرکرنےوالاہمدردکون ہے ، نیب کی درخواست پڑھ کرایسےلگتاہے جیسےبچےڈررہےہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکرنےوالےکودیکھنا چاہتی ہوں ، نیب نےمیری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ، حکومت نےایک شخص کوبچانے کیلئے تماشہ لگایا ہوا ہے ، عمران خان کاجادوٹونہ چلتاہےتوآٹا،چینی سستی کرو ، عمران خان کاحساب کتاب،جادوٹونہ عوام کیلئےکیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ جنترمنتراتناکامیاب ہےتومہنگائی کیخلاف کیوں استعمال نہیں ہوتا ، جنترمنترصرف تقرریوں کیلئےہی کیوں استعمال ہوتاہے ، اہم عہدوں پرتقرریاں جادوٹونےسےکی جارہی ہیں ، عمران خان کونوازشریف بننےکی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، جنات اور طوطا فال سےتقرریاں ہوں تواداروں کاتماشہ حیران کن نہیں۔

The post شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email