ریئلٹی شو کے دوران خوبرو بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شرمناک حرکت

بالی وڈ کی مشہور ماڈل ملائکہ اروڑا کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا ایک  شو میں بطور جج شرکت کے لئے پہنچی تو  جہاں ایک امیدوار نے ان کے چہرے کو اس طرح ہاتھ لگایا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ملائکہ اروڑا  کا کہنا ہے کہ  امیدوار نے مجھے چھوا تو میں ڈر گئی تھی کیونکہ کورونا پھیل رہا ہے اور ایسے میں وہ امیدوار میرے پاس آیا اور میرے گالوں کو چھونے لگا مجھے پہلے بھی ایک مرتبہ کورونا ہوچکا ہے لہذا خوفزدہ ہونا ہی تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا  اپنے بولڈ لک اور باغی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

ملا ئکہ اروڑا کی اربا ز خان سے طلاق کے بعد ادا کار ارجن کپور سے دوستی کی خبریں بھی سو شل میڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں تا ہم ابھی تک ادا کارہ کی جا نب سے ان کے ساتھ شا دی کے حوا لے سے کو ئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

The post ریئلٹی شو کے دوران خوبرو بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شرمناک حرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email