ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کا مسافروں کی جیب تراشی کرنے والوں کے خلاف آپریشن

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے مسافروں کی جیب تراشی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کے تھانہ لاہور اور وزیرآباد نے ریلویز مسافروں کی جیب تراشنے والے ملزمان کو گر فتار کر لیا، جن کی تلاشی پر مردانہ پرس برآمد کئے گئے جس میں ہزاروں روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

پا کستان ریلویز پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف(1)تھانہ ریلویز پولیس لاہورمیں مقدمہ نمبر 180/21بجرم 379(ت پ) برخلاف ذیشان علی اور (2) تھانہ ریلویز پولیس وزیرآباد میں مقدمہ نمبر108/21بجرم 379(ت پ) برخلاف محمداشرف، درج رجسٹر کرلیے گئے۔

پا کستان ریلویز پولیس کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملک محمد عتیق کی ہدایت پر ریلویز پولیس جیب تراش کے خلاف متحرک ہے، مسافران کی حفاظت کرنا پاکستان ریلویز پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،جس کے لیے شب وروزپا کستان ریلویز پولیس سر گرم عمل ہے۔

پا کستان ریلویز پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جیب تراشی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے ملک محمد عتیق ایس ایس پی نے اچھی کار کردگی پر افسران کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

The post ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کا مسافروں کی جیب تراشی کرنے والوں کے خلاف آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email