عمران خان کی زیر قیادت پاکستان مدینہ ثانی بننے کے قریب ہے،سبطین خان

وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہعمران خان کی زیر قیادت پاکستان مدینہ ثانی بننے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پیغامِ سیرتؐ کی ترویج کیلئے اقدامات کرنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کا حکومتی اقدام اصلاح معاشرہ کا باعث بنے گا۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ نبیؐ کی سیاسی و سماجی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا عشرہ رحمت اللعالمین منانا ریاست مدینہ کے قیام کی عملی کوششوں کا ثبوت ہے۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو فالو کر رہے ہیں۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا مقصد نئی نسل کو سیرت کے پیغام سے آشنا کرنا ہے۔

وزیر جنگلات سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں عشرہ رحمت اللعالمین کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

The post عمران خان کی زیر قیادت پاکستان مدینہ ثانی بننے کے قریب ہے،سبطین خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email