ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت اور پاکستان 24 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ بہت جلد سجنے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رویتی حریف بھارت اور پاکستان 24اکتوبر کو مد مقابل ہونگے، 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرے کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2007ء میں منعقدہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان نے 2009ء میں یہ تاج اپنے سر سجایا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ہی ٹیمیں دوسری مرتبہ اس ٹائٹل کے حصول کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

رواں سال ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ صرف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نہیں بلکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مقابلہ بھی ہوگا اور یہ مقابلہ صرف کپتانی کا نہیں بلکہ کور ڈرایئوز کا بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے پاس ٹکر کے بلے باز اور باولرز موجود ہیں جس کے سبب یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ شاید ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021ء  کے سب سے زیادہ سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہو۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت اور پاکستان 24 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email