ملتان میں اے سی سٹی کا رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان میں اے سی سٹی نے رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر اے سی سٹی نے رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈیز پارک گلگشت اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں پختہ تعمیرات گرا دی گئیں اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک پر قائم تندور، شیڈز، کاونڑز سمیت کرسیاں اور سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے لیے مکمل مینڈیٹ دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم تاجر برادری کے تعاون سے بازاروں میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پارکوں اور بازاروں کے راستوں کو کشادہ کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

The post ملتان میں اے سی سٹی کا رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email