افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں،چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ مونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔

ایلر ڈائس نے کہا کہ اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

The post افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں،چیف ایگزیکٹو آئی سی سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email