سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے بھتیجے کے گھر پر فائرنگ

گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے بھتیجے کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست دہندہ نے صبح دروازے پر فائرنگ کے نشانات دیکھے تو واقعہ کا علم ہوا، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عاطف فرید صابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

The post سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے بھتیجے کے گھر پر فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email