پاکستان میں ای اسپورٹس ٹورنامنٹس کرانے کی تیاری

پاکستان میں ای اسپورٹس ٹورنامنٹس کرانے کی تیاری  کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقابلوں میں کل انعامی رقم 20 ملین روپے دی جائے گی جس کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے ،معاہدے کی تقریب میں صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی موجودتھے جبکہ انٹرنیشنل کمپنی گلیکسی ریسر کے شیخ محمد دلموک مکتوم نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیشل ٹینکالوجی زون اتھارٹی کے فخر عالم نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ای اسپورٹس مقابلوں میں فائٹنگ ، شوٹنگ اور فٹبال کی گیم شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ دسمبر 2021میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post پاکستان میں ای اسپورٹس ٹورنامنٹس کرانے کی تیاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email