خرم شیر زمان کی والدہ کی وفات پر غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ والدہ کی وفات کا غم ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور ہم اس غم کی گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ والدہ کی وفات کا غم ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور ہم اس غم کی گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post خرم شیر زمان کی والدہ کی وفات پر غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email