چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ

چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئین شپ کے افتتاحی مینز فرسٹ راؤنڈ کے مقابلے میں روز طیب اسلم،عاصم خان،فرانس کے اوگسٹے،ہانگ کانگ کے ہینی لانگ اور مصر کے کریم الحمیمی بائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مینز ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں عماد فرید،مارٹن سیو،ٹیز کوان لو،فرحان زمان،خالد لبیب،مصطفی السیرتی،فرحان محبوب،ہوگو ولیرا،اسرار احمد اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہے۔

چیمپئین شپ کے ویمنز مقابلوں میں روشنا محبوب،رفعت خان،فروز ابولخیر،نمرا عقیل،نادین کوتب،سعدیہ گل،جلینہ دوتین،کومل خان میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پاکستان اسکوا ش فیڈ ریشن کے مطابق مقابلے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔

چیمپئین شپ میں مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ ویمز ایونٹ میں 8 غیر ملکی پلیئرز شرکت کر رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 پاکستان اسکواش فیڈ ریشن کے مطابق مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 30ہزار امریکی ڈالرز جبکہ خواتین کے ایونٹ کی انعامی رقم 12ہزار امریکی ڈالرز ہوگی۔

The post چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email