ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں کو ہرانا ہے،حسن علی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  بھارت کو ہی نہیں نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہے ، دونوں میچز بڑے اہم ہیں پلان کر کے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کے دونوں میچز بڑے اہم ہیں، بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی ہرائیں گے ، رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے جو ہم کریں گے ، ہر میچ کا دباؤ ہوتا ہے ، پروفیشنل ہیں دباؤسے نکلنا جانتے ہیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سلو پچز ہوتی ہیں لو اسکورنگ میچز ہوں گے ، 170 تک اسکور بن جاتا ہے  تو اس دوران میرا رول سادہ سا ہے کہ رنز روکنے اور وکٹیں لینا ہے ۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر سے تبدیلیوں کی وجہ سے فرق نہیں پڑے گا ،ہمارا اچھا کمبی نیشن بنے گا ، مجھے یقین ہے کہ ہم اچھا کھیل کر ٹرافی جیتیں گے۔

The post ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں کو ہرانا ہے،حسن علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email