حریم شاہ کی صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستان کی نامور اداکارہ حریم شاہ کی صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک شخص موجود ہے۔

تصویر میں حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا تھا اور وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں۔

تاہم اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری زندگی۔

خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے۔

 ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

The post حریم شاہ کی صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email