صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور سنڈیمن پرونشنل ہسپتال میں ہرنائی زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سے بات چیت کر کے ان کے مسائل سنے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے زخمیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور معمولی نوعیت کے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہرنائی زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سنڈیمن پرونشنل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہرنائی زلزلے کے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاوید اختر نے بریفنگ پیش کی۔
جام کمال نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کو تمام ضروری طبی آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی، خلیل جارج بھٹو اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

The post صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، جام کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email