ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے، نواب اسلم رئیسانی

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالے بادل وفاق میں بھی آ گئے، اسپیکر نیشنل اسمبلی بھی خطرے میں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سنا ہے نئی جماعت بننے جا رہی ہے، نظریہ کیا ہو گا، شمولیت کون کرے گا ابھی کچھ پتہ نہیں ہے۔
نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے، جو کامیاب ہوا نظر آ جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن جمہوری عمل کے علاوہ کسی کے ساتھ نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جام کو چاہیے چلا کاٹیں، کجور اور پانی مجھ پر ہے۔
نواب اسلم رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ جام یاد کرے وہ لوگ جو قائد قائد کہا کرتے تھے انہی نے جام کا قاعدہ پھاڑ دیا۔

The post ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے، نواب اسلم رئیسانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email