تمام افسران کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرینگ سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام افسران کارکردگی کو بہتر کریں اور کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرینگ سندھ سید ناصرحسین شاہ کی زیرِ صدارت کمشنر آفس لاڑکانہ میں بلدیاتی مسائل کے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو، شفیق احمد مہیسر کمشنر لاڑکانہ، زبیر چنہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سید ناصرحسین شاہ کو بلدیاتی کاموں سمیت پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ لاڑکانہ کے جو جو مسائل ہیں ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں، کیا کیا اقدامات کئے ہیں اسکے لئے میں خود وزٹ کروں گا، چائینیز فرم بھی یہاں کام کررہی ہے ان کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی جو اسکیمیں چل رہی ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے، لاڑکانہ شہر کی ایک خاص تاریخی اہمیت ہے، جمیل سومرو لاڑکانہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور خود مانیٹر کررہے ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ کے لئے لینڈ فل سائڈ کے لئے زمین مختص کی گئی ہے۔

وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرینگ سندھ سید ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران کارکردگی کو بہتر کریں اور کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، پینے کے پانی کے نظام کو بھی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پینے کے پانی کو مزید بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے گا۔

The post تمام افسران کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، وزیر بلدیات سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email