وزیر اعلیٰ  بلوچستان کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دےدیں،ظہور بلیدی

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام کمال کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ظہور بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہوزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف اکثریت سے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ  اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں۔

اس موقع پر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک اصول ہوتا ہے کہ ایک فرد کو اجتماع کیلئے قربان کیا جاتاہے۔

اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحدہ  گروپ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں،جام کمال بازی ہار گئے ہیں اب بس کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے 14اراکین کے دستخط ہیں۔

The post وزیر اعلیٰ  بلوچستان کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دےدیں،ظہور بلیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email