پرویز ملک ایک عظیم شخصیت تھے ، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز ملک ایک عظیم شخصیت تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک پارٹی کااثاثہ تھے ، میرے لئے شفیق دوست اور بزرگ بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی فیملی ممبر مجھ سے الگ ہوگیا ہے ، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ایسے لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن اپنی حسین یادیں چھوڑ جاتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز سے پہلے ان کا تعلق میرے دادا کے ساتھ تھا ، ایسے لوگوں کا خلا کبھی پورا نہیں ہوتا۔

The post پرویز ملک ایک عظیم شخصیت تھے ، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email