لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں ہو گا، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے چلڈرن ہسپتال ملتان کا اچانک دورہ کیا جس پر انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامات پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے میڈیکل سپراٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال کو انتظامات بہتر کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے دورے کے دوران مختلف وارڈز میں زیر علاج بچوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور لوگوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں استفسار بھی کیا۔
ذرائع نے کہا کہ محمد اجمل بھٹی نے ایم ایس کو تمام ہسپتال کی چھتیں ہر وقت صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ سولر پلیٹس کو باقاعدگی کے ساتھ دھویا جائے تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیا جا سکے۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ لوگوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہم لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں کریں گے۔

The post لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں ہو گا، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email