بابر اعظم مداحوں کو کونسا سرپرائز دینے والے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئی پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو سوچنے پر مجبور  کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں تصویر شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ  جلد ہی ایک دلچسپ خبر شیئر کروں گا، اس بات نے بابر اعظم نے مداحوں کے لئے سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم کی  پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جم میں ہیں اور ورک آؤٹ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’ٹیزر‘ کا بھی استعمال کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے  اس ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

The post بابر اعظم مداحوں کو کونسا سرپرائز دینے والے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email