2 شناختی کارڈرکھنےوالوں کی جرمانہ فیس10سےکم کرکے5ہزارکردی ہے ، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2 شناختی کارڈرکھنےوالوں کی جرمانہ فیس10سےکم کرکے5ہزارکردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم خطےکےحالات سامنےرکھ کرسیاسی فیصلےکرے ، این سی اوسی کوبدنام کرنےکیلئےجعلی سرٹیفکیٹ دیےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جوکررہی ہے کہیں ایسانہ ہو کہ ان ہی کےگلےپڑجائے ، عمران خان 5سال مکمل کریں گے ، ڈالرہولڈنگ کیس میں10سے12مزیدگرفتاریاں ہونگی ، سول ملٹری تعلقات ٹھیک ہیں،تقرروتبادلےمعمول کی باتیں ہیں ، تبادلوں کےدوران ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات پرکوئی بیان نہیں دےسکتا ، سول ملٹری تعلقات پرفوادچوہدری اور پرویزخٹک بیان دےسکتےہیں ، پاکستان زندگی کےحساس مہینوں سےگزررہاہے ، پاکستان کےہمسائےملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے ، افغانستان میں امن سےپاکستان میں امن ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 پاسپورٹ رکھنےوالےایک پاسپورٹ30اکتوبرتک واپس کرسکتےہیں ، طورخم اور چمن بارڈرپرکسٹم حکام موجود ہیں ، 20 ہزار افغانیوں کوسہولت فراہم کرچکےہیں ، 91 این جی اوزکی فارن فنڈنگ کےمعاملےکودیکھ رہےہیں ،  5 ڈالر کی بڑی کمپنیزکےآڈٹ کاحکم دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش تھی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی کہ ان کی تدفین فیصل مسجدکےاحاطےمیں ہو ، ڈاکٹرقدیرخان کےاہلخانہ کےمطابق ایچ ایٹ میں تدفین کی گئی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اےکوجعلی کوروناسرٹیفکیٹ والوں کوگرفتارکرنےکاحکم دیا ، ڈالرہولڈنگ کیس میں88افرادکوگرفتارکیاگیا ، ڈالرہولڈنگ کیس میں47افرادکےخلاف مقدمہ درج کیا۔

The post 2 شناختی کارڈرکھنےوالوں کی جرمانہ فیس10سےکم کرکے5ہزارکردی ہے ، وزیرداخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email