ریلوے انتظامیہ کی پھر بڑی غفلت سامنے آ گئی

ریلوے انتظامیہ کی پھر بڑی غفلت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سے سانگی تک ریلوے کی پٹڑیوں کے سینکڑوں نٹ بولٹ غائب جبکہ متعدد مقامات پرریلوے ٹریک کے سلیپر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ درجنوں مسافر ٹرینیں روزانہ اس ٹریک سے آتی اور جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے افسران اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ پی ڈبلیو آئی کی آنکھیں بند ہیں جبکہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنوعاقل اور سانگی کے نزدیک کچھ عرصہ قبل کراچی ایکسپریس کا حادثہ پیش آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی خراب صورتحال پر کسی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے لوگوں نے وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیئرمین ریلوے اور ڈی ایس  سکھر سےنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

The post ریلوے انتظامیہ کی پھر بڑی غفلت سامنے آ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email