کیا ککر کے استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے؟ جانیے کون سے کھانے ککر میں ہر گز نہیں پکانے چاہیے

عام دیگچی کے مقابلے پریشر ککر میں کھانا بہت جلدی تیار ہوجاتا ہے لیکن اس کو استعمال صرف وہی کرسکتا ہے جس کو اس کی عادت ہو ورنہ یہ بہت نقصان پہنچاتا ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پریشر ککر کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے ، اس میں کھانا نہیں بنانا چاہیئے لیکن اس کی کوئی مناسب وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ جب نشاستہ دار کھانوں کو پریشر پکایا جاتا ہے تو وہ ایکریلامائڈ بناتے ہیں جو کہ ایک نقصان دہ کیمیکل ہے جو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کینسر ، بانجھ پن اور اعصابی عوارض جیسے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

چاول، پاستہ اور آلو کو ککر میں پکانے سے اسٹارچ یعنی نشاستہ اور نقصان دہ کیمیکل ایکریلامائڈ کی پیدائش کا باعث بن سکتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

The post کیا ککر کے استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے؟ جانیے کون سے کھانے ککر میں ہر گز نہیں پکانے چاہیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email