رسول ﷺکی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لاکر اسلامو فوبیاکا مقابلہ کیا جا سکتاہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ رسول ﷺکی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لاکر اسلامو فوبیاکا مقابلہ کیا جا سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضور ﷺ رحمت اللعالمین ہیں، رسول ﷺکی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لاکراسلامو فوبیاکا مقابلہ کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، سیمینار میں سیرت النبیﷺکے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہاکہ عشرہ سیرت طیبہ کے لئے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کل وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے، سیرت اتھارٹی کے قیام کا مقصد  دنیا کو اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کا ہے، وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ اتھارٹی کی عالم اسلام میں تحسین ہورہی ہے، یہ قدم ستر سال پہلے اٹھایا جانا چاہئے تھا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ اگلا جمعہ اخلاق حسنہ اور خواتین کے حقوق سیرت طیبہ کی روشنی میں کے عنوان سے منایا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان نے فحاشی و عریانی کا سیلاب روکنے کی طرف قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کہاکہ بدھ کو اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے بڑا سیمینار کررہے ہیں ،عشرہ سیرت رسول ﷺ کی جتنی بھی تقریبات ہوں گی ہر ایک کاعنوان الگ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچھ لوگ محض اپنی روایات کو اسلام قرار دیتے ہوئے بچیوں کو تعلیم سے روکتے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں آپﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے۔ جو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کی پیروی کرے گا، عزت بڑھتی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک کومدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں گے تو ملک اوپر اٹھے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خوشیاں مناتے ہیں لیکن عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں یا نہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں تو ان کے کردار کو بھی اپنائیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک سے پیسہ چوری ہو کر باہر جانا ہے۔ ایک آدمی چوری کر کے لندن میں بیٹھا ہے، لوگ اس پر پھول پھیک رہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک حکومت کرپشن سے کتنا لڑسکتی ہے، معاشرہ نہیں لڑے گا تو حکومت کتنے کرپٹ لوگ پکڑسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

The post رسول ﷺکی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لاکر اسلامو فوبیاکا مقابلہ کیا جا سکتاہے، طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email