دنیا کو افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہنا چائیے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہےکہ دنیا کو افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہنا چائیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کو افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہنا چائیے، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

صدرمملکت نے کہاکہ افغانستان میں تبدیلیوں کیلئے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے دوران انٹرویو گوادر اور دبئی کی بندرگاہوں میں تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ 2021 میں مکمل آپریشنل ہوجائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مڈل ایسٹ آئی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اوراستحکام خطے کے لیےناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستا ن میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور دورتک جائیں گے ، افغانستا ن میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے ، طالبان حکومت افغانستا ن میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے ، افغانستان میں صورتحال پر قابو پانے کےلیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھاناہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعدافغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ پیداہوا ، پاکستان چاہتاہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے ، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے ،وہاں کے حالات ہم پر اثرانداز ہوتےہیں ، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سےنمٹ سکتی ہے ، امریکہ نے 20 سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیاہے۔

وزیراعظم نے مزید  کہا کہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئےاہم تجارتی گزرگاہ ہے ، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کےراستےپاکستان تک رسائی حاصل کرسکتےہیں ، پاکستان خطےمیں اقتصادی تعاون کافروغ چاہتا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ سمجھتاہوں انگلینڈکرکٹ ٹیم نےدورہ منسوخ کرکےخود کومایوس کیا،ہمیں انگلینڈ سےایسی امید نہیں تھی، پاکستان میں کسی ٹیم کےساتھ کچھ ہوتاتوذمہ دارہم ہیں، ہمارےپاس دنیاکی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کومکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈرکرچلی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنےکی سازش بھارت کی جانب سےکی گئی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا صدمے اورحیرت کا باعث تھا، انگلینڈ نےایسےملک کے ساتھ کیا جس نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، کورونا کے دوران کوئی ٹیم انگلینڈ جانے کوتیارنہیں تھی، پاکستان گیا، انگلینڈ کےساتھ ایسا ہوتا توان کے احساسات کیا ہوتے؟

The post دنیا کو افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہنا چائیے، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email