کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق کرنے کا فیصلہ

 سی اے اے کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق کرنے کا فیصلہ کرے گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق 27 اکتوبر کو منعقد ہوگی جہاں سی اے اے، اے ایس ایف، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز اور دیگر محکمے شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کے اہلکار ایمرجنسی مشق میں حصہ لینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد ایرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کا ریسپانس ٹائم چیک کرنا اور تیار رہنا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوراں مسافروں کے تحفظ کی بھی مشق کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی ایرپورٹ پر دو سال بعد ایمرجنسی مشق کا انعقاد ہوگا۔

The post   کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email