پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا،  بلاول بھٹو زرداری

ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا،  بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب ایل اے 12 میں پی پی پی امیدوار کی کامیابی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک اور جیت پر تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کشمیر تک جئے بھٹو بے نظیر۔

The post پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا،  بلاول بھٹو زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email