ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور سے ملاقات ہوئی جہاں ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ہمیشہ کے لئے رد کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہر ضلع ترقی کرے گا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال سمیت ہر ضلع میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

The post ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email