پاکستان میں مزید 1380 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 1380 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1256323 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1380 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 163 ، بلوچستان میں 3 ، گلگت بلتستان میں 4 ، خیبرپختونخوا میں 204 ، اسلام آباد میں 128، آزاد کشمیر میں 13 جبکہ پنجاب میں 865 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 462087 ، بلوچستان میں 32091 ، خیبرپختونخوا میں 175888 ، اسلام آباد میں 106058 ، گلگت بلتستان میں 10348 ، پنجاب میں 435512 اور آزاد کشمیر میں 34339 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28092 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 43022 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 4  بلوچستان اور اسلام آباد میں کورونا سے 1، 1جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28092 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7484، بلوچستان میں 350، خیبرپختونخوا میں 5632 ، آزاد کشمیر میں 739 ،اسلام آباد میں 931 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12770 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 1380 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email