کشمیری عوام کیلئے  سردار سکندر حیات خان کی خدمات انمو ل ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کیلئے  سردار سکندر حیات خان کی خدمات انمو ل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان  نے  مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی رحلت کا جان کر نہایت رنجیدہ ہوں، کشمیر  کاز  اور کشمیری عوام کیلئے  ان کی خدمات انمو ل ہیں۔

دوسری جانب  صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وفات پر افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، سردار سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا  کہ سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے، سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان سالار جمہوریت آذاد کشمیر کے  قدآور سیاسی رہنماء تھے،انہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی۔

 سردار تنویر الیاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات خان کے  کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی۔

  تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہسردار سکندر حیات خان نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردا ادا کیا، سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل   آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔

سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انختابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔

 سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

The post کشمیری عوام کیلئے  سردار سکندر حیات خان کی خدمات انمو ل ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email