لبنان میں 60 لاکھ شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور

لبنان میں 60 لاکھ شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور  ہے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنان میں معاشی بدحالی کی وجہ سے بجلی دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل سے بھرا بحری جہاز آج کسی وقت بھی لبنان کے ساحل  پر لنگرانداز ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ ایندھن کی کمی کے باعث آخری 2 پاور اسٹیشنز بھی بند ہو گئے ہیں۔

لبنان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین نے لبنان میں بجلی بحران  کو معاشی زوال کی علامت قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان ڈیڑھ سال سے معاشی بدحالی اور فیول شورٹیج  کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کے تاریکی میں ڈوبنے کے باعث ملک بھر میں ہنگامے کا امکان ہے۔

The post لبنان میں 60 لاکھ شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email