تھرپارکر میں خودکشیاں تھم نہ سکیں، مزید ایک شخص کی درخت لٹکی لاش ضلع میں برآمد

تھرپارکر میں ایک شخص کی درخت لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گاؤں موٹاٹیو میں 45 سالہ رتن میگھواڑ کی درخت میں پہندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔
مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ گاٶں کا سردار ٹھکر نامی شخص تین دن سے مجھے تنگ کر رہا تھا۔ کچھ روز قبل میرے شوہر پر انھوں نے تشدد کیا اور آج مجھے کنوے پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد میرے شوہر کی درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی۔
مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو مار کر اوپر لٹکایا گیا ہے، غریب ہیں انصاف کیا جائے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی سے گائوں کا سردار ٹکھر نامی شخص زیادتی کرتا تھا اور آج مقتول کو قتل کر کے ٹکھر سردار نے اس کی لاش کو تشدد کرنے کے بعد درخت پر لٹکا دیا ہے۔
سسر ہرچند میگھواڑ کا کہنا ہے کہ میرے دماد کو قتل کر کے درخت میں لٹکایا گیا ہے، ہم سے انصاف کیا جائے۔
اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہم نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ رواں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد سو سے اوپر چلی گئی ہے۔

The post تھرپارکر میں خودکشیاں تھم نہ سکیں، مزید ایک شخص کی درخت لٹکی لاش ضلع میں برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email