سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے،سردار تنویر الیاس

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وفات پر افسوس  کا اظہار کیا ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا  کہ سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے، سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان سالار جمہوریت آذاد کشمیر کے  قدآور سیاسی رہنماء تھے،انہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی۔

 سردار تنویر الیاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات خان کے  کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی۔

  صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہسردار سکندر حیات خان نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردا ادا کیا، سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل   آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔

سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انختابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔

 سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

The post سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے،سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email