گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

گلگت بلتستان میں  مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10348 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 سیاح مریضوں سمیت 127 ہے۔

محکمہ صحت  کے مطابق  گلگت میں کورونا سے آج کوئی بھی مریض صحتیاب نہیں ہوا ہے جبکہ کورونا وائرس کو 287 سیاحوں، محکمہ تعلیم 1016 سمیت مجموعی طور پر 10035 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 محکمہ صحت  کے مطابق کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 186 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 1.52 فیصد ہے، صحتیابی کی شرح 96.98 جبکہ اموات کی شرح 1.80 فیصد ہے۔

The post گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email