اسلام آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات

اسلام آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھروں اور تجارتی مراکز میں پانی جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس میں 2 تجارتی مراکز میں کھلا پانی جمع کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملا کر انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا، اسلام آباد میں انسداد ڈینگی اسپرے کرنے کیلئے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ٹیموں نے اسلام آباد کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں سپرے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف 6، ایف 7، جی 6 ایف ایٹ راول ٹاؤن، مارگلہ ٹاون میں اسپرے کیا گیا، آئندہ چند روز میں اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں ڈینگی کے خاتمے کا اسپرے کیا جائے گا، اسلام آباد کے لاری اڈوں اور مساجد میں ڈینگی اسپرے کرنے کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ڈینگی کیس کے نکلنے پر فوری رسپانس کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email