میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی، نایاب قیمتی گھنٹہ چوری ہو گیا

میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے نایاب قیمتی گھنٹہ چوری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پیتل کے تاریخی قیمتی گھنٹے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر پولیس نے گھنٹہ چوری ہونے کے سلسلے میں کارپوریشن کے ملازمین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ پیتل کے قیمتی گھنٹے کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ امید ہے کہ چوری ہونے والا گھنٹہ جلد برآمد ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے گھنٹے کی قیمت کروڑوں روپے اور گھنٹے کا وزن سینکڑوں کلو بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پیتل کا تاریخی اورخوبصورت گھنٹہ ایک صدی سے زائد پرانہ اور بہت قیمتی و نایاب ہے۔

The post میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی، نایاب قیمتی گھنٹہ چوری ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email