نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،خیبر پختونخوا نے سندھ کو شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر  152رنز بنائے۔

آج کے میچ میں سرفراز احمد کی جگہ انور علی نے سندھ ٹیم کی قیادت کی، گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان آج 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سندھ کی طرف سے شان مسعود 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان انور علی نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

خیبرپختونخوا کے افتخار احمد نے 2، آصف آفریدی اور نیاز خان نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں7ویں اوور تک خیبرپختونخوا کی ابتدائی 3 وکٹ 54 رنز پر گر گئی تھیں،خیبرپختونخوا کے محمد حارث 7، امیر عظمت 18 اور مصدق احمد 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد نے خیبرپختونخوا کی اننگز کو سنبھالا دیا، دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 100 رنز کی شراکت قائم کی۔

صاحبزادہ فرحان نے 49 اور افتخار احمد نے 55 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 میچ میں عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر افتخار احمدمین آف دی میچ کا اایوارڈ دیا گیا۔

The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،خیبر پختونخوا نے سندھ کو شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email